اے این ایف کا منشیات سمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن

سدھار بائی پاس فیصل آباد روڈ کے قریب گاڑی سے 126 کلوگرام چرس برآمد 
 لاہور(کرائم رپورٹر)اے این ایف نے ملک کے مختلف شہروں میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 3 کارروائیوں کے دوران7 ملزمان کوگرفتار کرکے1 کروڑ 31 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی 175.8 کلوگرام چرس برآمد کر لیں ترجمان اے این ایف کے مطابق سدھار بائی پاس فیصل آباد روڈ کے قریب گاڑی سے 126 کلوگرام چرس برآمد کرکے 2 ملزمان کوگرفتارکرلیاجبلِ نور بس اسٹینڈ کوئٹہ کے قریب رکشہ سے 45 کلوگرام چرس برآمد کرکے3 ملزمان کوگرفتارکرلیامندرہ ٹول پلازہ جی ٹی روڈ راولپنڈی کے قریب گاڑی سے 4.8 کلوگرام چرس برآمدکرکے 2 ملزمان کوگرفتارکرلیا کارروائیوں کا انسداد منشیات ایکٹ 1997 کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔