گجر پورہ پولیس کی کارروائی، شراب فروش موقع پر گرفتار

ایس پی سِول لائنز کی ہدایت پر انڈر پاس کے قریب ملزم دھر لیا گیا
لاہور(کرائم رپورٹر)گجر پورہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے منشیات کی سپلائی ناکام بنا دی۔ پولیس کے مطابق ایس پی سِول لائنز چوہدری اثر علی کی ہدایت پر منشیات فروشوں کے خلاف آپریشن جاری ہے۔ دوران چیکنگ کرول گھاٹی انڈر پاس کے قریب ایک شراب فروش کو گرفتار کر لیا گیا۔ ایس پی سِول لائنز کے مطابق ملزم شہباز صفدر نامعلوم رکشہ پر شراب لوڈ کر کے لا رہا تھا۔ پولیس نے ملزم کے قبضہ سے 18 شراب کی امپورٹیڈ بوتلیں برآمد کیں۔ گرفتار ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے ونگ انویسٹی گیشن کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ ایس پی سِول لائنز چوہدری اثر علی نے کہا کہ نوجوان نسل کی تباہی کا سبب بننے والے منشیات فروش کسی رعایت کے مستحق نہیں، ایسے عناصر کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔