اسلام پورہ ،3 منشیات فروش گرفتار چرس ، آئس برآمد

لاہور(کرائم رپورٹر) اسلام پورہ پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کامیاب کریک ڈاؤن کرتے ہوئے خفیہ اطلاع پر کارروائی کے دوران تین منشیات فروشوں کو گرفتار کیا۔ ملزمان کے قبضہ سے لاکھوں روپے مالیت کی 3020 گرام چرس اور 400 گرام آئس برآمد ہوئی۔ پولیس کے مطابق ملزمان کو دوران چیکنگ مختلف مقامات سے گرفتار کیا گیا۔ گرفتار ملزمان میں سلمان، علی اقرار اور سلیمان شامل ہیں، جو لاہور کے مختلف علاقوں میں پیدل چل پھر کر منشیات فروشی کرتے تھے۔ پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید کارروائی شروع کر دی۔ ایس پی سٹی نے منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن پر ایس ایچ او اسلام پورہ فریاد اعوان اور پولیس ٹیم کو شاباش دی۔ ایس پی سٹی بلال احمد کے مطابق انسداد منشیات فروشی کے لیے کڑی نگرانی جاری ہے۔