ڈکیت گینگ کے2 ملزمان گرفتار:7 موٹر سائیکلیں برآمد

 ملزمان سجیل اور علی اسلحہ کی نوک پر شہریوں سے موٹر سائیکلیں چھینتے تھے،پولیس
لاہور(کرائم رپورٹر) شیراکوٹ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے متحرک ڈکیت گینگ کے2 ملزمان کو گرفتار کر لیا ۔ایس پی اقبال ٹائون ڈاکٹر محمد عمرکے مطابق ملزمان سجیل اور علی کو خفیہ اطلاع پر یوسف نگر سے گرفتار کیا گیا،ملزمان اسلحہ کی نوک پر شہریوں سے موٹر سائیکلیں چھینتے تھے، ملزمان سے لاکھوں روپے کی7 عدد موٹر سائیکلیں اور پستول بمہ گولیاں برآمد کر لی گئی۔ ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید تفتیش کے لئے انویسٹی گیشن کے حوالے کر دیا گیا۔