گرین ٹاؤن پولیس نے واردات کی منصوبہ بندی ناکام بنا دی

 باگڑیاں چوک سے دو رکنی ریکارڈ یافتہ موٹر سائیکل چور گینگ کوگرفتارکرلیا 
 لاہور(کرائم رپورٹر)گرین ٹاؤن پولیس نے واردات کی منصوبہ بندی ناکام بنا دی باگڑیاں چوک کے قریب سے دو رکنی ریکارڈ یافتہ موٹر سائیکل چور گینگ کوگرفتارکرلیا پولیس کے مطابق ملزمان کے قبضہ سے موٹر سائیکل اور غیر قانونی اسلحہ برآمد کر لیا گیاملزمان سٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں پولیس کو مطلوب تھیریکارڈ کے مطابق ملزمان گرین ٹاؤن ، سندر اور سبزہ زار سمیت لاہور کے مختلف مقامات پر وارداتیں کرتے تھے گرفتار ملزمان میں سرغنہ ذیشان مسیح اور علی رضا شامل ہیں پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی ایس پی صدر نے متحرک سٹریٹ کریمنل کی گرفتاری پر ایس ایچ او گرین ٹاؤن اور ٹیم کو شاباش دی ایس پی صدر رانا حسین طاہر کا کہنا ہے کہ جرائم کو کنٹرول کرنا اولین ترجیحات میں شامل ہے