پنجاب سوسائٹی ستو کتلہ پولیس نے واردات کی منصوبہ بندی ناکام بنا دی

لاہور(کرائم رپورٹر)انچارج چوکی پنجاب سوسائٹی ستو کتلہ پولیس نے واردات کی منصوبہ بندی ناکام بنا دی شادیوال کے قریب سے دو رکنی ریکارڈ یافتہ موٹر سائیکل چور گینگ کوگرفتارکرکے 3 عدد موٹر سائیکلیں اور غیر قانونی اسلحہ برآمد کرلیا پولیس کے مطابق ملزمان سٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں پولیس کو مطلوب  تھے ریکارڈ کے مطابق ملزمان ستوکتلہ، گرین ٹاؤن اور جوہر ٹاؤن سمیت لاہور کے مختلف مقامات پر وارداتیں کرتے تھے گرفتار ملزمان میں سرغنہ زوہیب اور نعمان شامل ہیں پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی ایس پی صدر نے متحرک سٹریٹ کریمنل کی گرفتاری کرنے پرانچارج چوکی پنجاب سوسائٹی قیصر ندیم گجراور ٹیم کو شاباش دی ایس پی صدر رانا حسین طاہر کا کہنا ہے کہ جرائم کو کنٹرول کرنا اولین ترجیحات میں شامل ہے