ممبئی میں مون سون بارشوں نے شہر بھر کو مفلوج کر دیا، جہاں سڑکیں تالاب کا منظر پیش کر رہی ہیں اور شہریوں کی زندگی بری طرح متاثر ہوئی ہے۔
اس بارش سے بالی ووڈ کے لیجنڈری اداکار امیتابھ بچن کا 200 کروڑ مالیت کا پُر تعیش بنگلہ بھی متاثر ہوا ہے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق سوشل میڈیا پر وائرل ایک ویڈیو میں دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ ممبئی کے علاقے جوہو میں واقع امیتابھ بچن کے بنگلے ’پرتیکشا‘ میں بارش کا پانی داخل ہوگیا۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ٹخنوں تک پانی جما ہوا ہے جبکہ بنگلے کے مرکزی دروازے کے اندر بھی پانی بھرا ہوا ہے۔ویڈیو میں موجود ایک شخص کا کہنا ہے کہ ’’چاہے آپ امیتابھ بچن ہوں یا امبانی، ممبئی کی بارش کسی کو نہیں چھوڑتی۔‘‘خیال رہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ممبئی میں 300 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی جس نے شہر کی صورتحال کو مزید سنگین بنا دیا ہے۔