امیتابھ بچن کی ممبئی پراپرٹی کرائے پر دینے کی خبر، ماہانہ رینٹ سن کر آپ حیران رہ جائیں گے

امیتابھ بچن کی ممبئی پراپرٹی کرائے پر دینے کی خبر، ماہانہ رینٹ سن کر آپ حیران رہ جائیں گے

بالی ووڈ کے لیجنڈری اداکار امیتابھ بچن نے ممبئی میں اپنی کمرشل پراپرٹی کے تین فلورز کرائے پر دے دیے ہیں، جس سے انہیں ہر ماہ 33 لاکھ بھارتی روپے کرایہ حاصل ہوگا۔

 بھارتی میڈیا کے مطابق، امیتابھ بچن نے ممبئی کے علاقے اندھیری ویسٹ میں واقع ’سگنیچر بلڈنگ‘ کے تین بالائی فلورز کو نیوٹریشن کمپنی ’ٹرو نیٹوو ایف-بی پرائیویٹ لیمٹڈ‘ کو پانچ سال کے لیے لیز پر دیا ہے۔ اس معاہدے کے تحت کمپنی کو 9 مخصوص پارکنگ مقامات بھی فراہم کیے گئے ہیں۔پراپرٹی رجسٹریشن دستاویزات کے مطابق، لیز کا آغاز 15 اگست 2026 سے ہوگا اور یہ معاہدہ 7 اگست کو رجسٹر کیا گیا تھا۔ تینوں فلورز کا مجموعی رقبہ تقریباً 8,428 مربع فٹ ہے، اور پانچ سال کے دوران اس کی مجموعی مالیت تقریباً 21.88 کروڑ بھارتی روپے بنتی ہے۔ معاہدے میں یہ بھی شامل ہے کہ ہر سال کرائے میں 5 فیصد اضافہ کیا جائے گا۔امیتابھ بچن کی سرمایہ کاری صرف ممبئی تک محدود نہیں، بلکہ رواں سال مارچ میں انہوں نے ایودھیا میں 2.67 ایکڑ زمین تقریباً 35 کروڑ بھارتی روپے میں خریدی تھی۔