بالی ووڈ کے شہنشاہ امیتابھ بچن ایک سال میں سب سے زیادہ ٹیکس دینے والے بھارتی سلیبریٹی بن گئے۔
بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق، امیتابھ بچن نے بھارت میں سب سے زیادہ ٹیکس دینے والے افراد میں اپنی جگہ بنا لی ہے، اور بالی ووڈ کے کنگ شاہ رخ خان کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔لیجنڈ اداکار نے 25-2024 میں 350 کروڑ روپے کی ریکارڈ رقم کمائی اور اس سال 120 کروڑ روپے کا ٹیکس ادا کیا۔ اس سال امیتابھ بچن کی آمدنی میں فلمی دنیا کے بڑے پراجیکٹس اور برینڈز کی بڑی حصے داری ہے، اور وہ "کون بنے گا کروڑ پتی" کے ذریعے بھی بڑی مقبولیت حاصل کرچکے ہیں۔امیتابھ بچن نے 15 مارچ کو ایڈوانس ٹیکس کی ادائیگی کے طور پر 52 اعشاریہ 50 کروڑ روپے جمع کرائے، جو ان کی مالی ذمہ داری کا مظہر ہے۔ماضی میں یہ بھی رپورٹ کیا گیا تھا کہ ان کے کل اثاثے 2 ارب 73 کروڑ 74 لاکھ 96 ہزار 590 روپے ہیں، جبکہ ان کے پاس 55 کروڑ روپے کے زیورات اور 16 گاڑیوں کی مالیت 17 اعشاریہ 66 کروڑ روپے ہے۔