سندھ حکومت کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے ایم کیو ایم پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں پہلے ہی معلوم تھا کہ انہیں ایک بھی سیٹ نہیں ملے گی، اسی لیے ان میں الیکشن لڑنے کی ہمت نہیں تھی۔
اپنے ایک بیان میں شرجیل میمن نے کہا کہ ایک سیاسی جماعت کو عوام نے مکمل طور پر مسترد کیا ہے، اسی وجہ سے ایم کیو ایم نے بلدیاتی انتخابات کا بائیکاٹ کیا۔انہوں نے کہا کہ دنیا بھر میں کلائمیٹ چینج سب سے بڑا موضوع ہے، اس تناظر میں ہمیں مستقبل کے لیے حکمت عملی مرتب کرنی ہوگی۔ سندھ حکومت کی پوری انتظامیہ عوام کے درمیان اور سڑکوں پر موجود تھی، اگر کہیں کوتاہیاں نظر آئیں تو انہیں دور کیا جانا چاہیے۔شرجیل میمن نے مزید کہا کہ خیبرپختونخوا میں بارشوں اور سیلاب کے نتیجے میں ہونے والی اموات پر دکھ اور افسوس ہے۔