ضمنی انتخابات:معاملہ سیاسی کمیٹی پر چھوڑ دیا گیا،سلمان راجہ

بانی نے  حصہ لینے یا نہ لینے کا  اختیار سیاسی کمیٹی کو دیدیا: سیکریٹری جنرل
اسلام آباد(آئی این پی  )پی ٹی آئی  کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے قومی اسمبلی اور سینیٹ کیلئے اپوزیشن لیڈرز کی نامزدگی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ  عمران خان نے ضمنی انتخابات کا معاملہ سیاسی کمیٹی پر چھوڑا ہے، انہوں نے ضمنی الیکشن میں حصہ لینے یا نہ لینے کا فیصلہ کرنے کا اختیار پی ٹی آئی کی سیاسی کمیٹی کو دیدیا ہے،  اجلاس میں  فیصلہ کریں گے۔ کردی۔ سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا پنجاب اسمبلی کیلئے 5 نام مانگے ہیں جن میں سے ایک کو نامزد کریں گے