پارلیمنٹ کا جوائنٹ سیشن بلایا جائے ، جمہوری عمل کے ذریعے سیاسی سپیس کو واپس لیں گے: سلمان اکرم راجہ

سلمان اکرم راجہ  گرینڈ اپوزیشن الائنس کا جلد اعلان 
 بانی پی ٹی آئی کوجیل میں ہرمعاملے کی مکمل آگاہی ہوتی ہے، بہنیں جیل میں بانی کوتمام معلومات دیتی ہیں:سیکرٹری جنرل تحریک انصاف ،محمود خان اچکزئی کی سربراہی میں انسٹال رجیم حکومت کیخلاف جماعتیں اکٹھی ہو رہی ہیں: عمر ایوب 
 لاہور، ہری پور ( مانیٹرنگ ڈیسک ) تحریک انصاف نے کہا ہے کہ ڈیل کی سیاست نے ہمیشہ پاکستان کونقصان پہنچایا، اگلے چند دنوں میں بہت بڑا اپوزیشن اتحاد بننے جارہا ہے اس کا اعلان جلد کردیا جائے گا ۔ سیکرٹری جنرل تحریک انصاف سلمان اکرم راجہ اب بھی وقت ہے پارلیمنٹ کا جوائنٹ سیشن بلایا جائے سیکرٹری تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کوجیل میں ہرمعاملے کی مکمل آگاہی ہوتی ہے، عمران خان کی بہنیں جیل میں بانی کوتمام معلومات دیتی ہیں، اگلے چند دنوں میں بہت بڑا اپوزیشن اتحاد بننے جارہا ہے، پنجاب اسمبلی تحلیل کرنیکا فیصلہ بالکل درست تھا۔سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ 26ویں ترمیم میں متنازع شقیں نکالنے میں مولانا کا کردارشامل تھا قومی سیاست پرڈی آئی خان کی سیاست حاوی نہیں ہوگی۔۔سیکرٹری تحریک انصاف نے مزید کہا کہ ڈیل کی سیاست نے ہمیشہ پاکستان کونقصان پہنچایا، ڈیل کے عمل نے سیاسی سپیس کوختم کیا ہے، ہم جمہوری عمل کے ذریعے سیاسی سپیس کو واپس لیں گے، بانی پی ٹی آئی اصولی سیاست کر رہے ہیں، اصولی سیاست کی وجہ سے ہی عمران خان کوعوام میں پذیرائی مل رہی ہیں۔ ہری پور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب خان نے کہا ہے کہ بدقسمتی سے اس وقت کوئی آزاد نہیں، بات کرنے والے کو پیکا ایکٹ کے تحت بند کر دیا جاتا ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رہنما پی ٹی آئی عمر ایوب نے کہا کہ محمود خان اچکزئی کی سربراہی میں انسٹال رجیم حکومت کیخلاف جماعتیں اکٹھی ہو رہی ہیں ۔