حامدرضا قومی اسمبلی سے مستعفی ہونے کافیصلہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے بعد کریں گے‘سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے ذاتی وجوہات کی بناء پر استعفی دیا
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک‘آئی این پی) سنی اتحاد کونسل کے سربراہ صاحبزادہ حامد رضا نے پاکستان تحریک انصاف کی سیاسی اور کور کمیٹی سے استعفیٰ دے دیا۔ذرائع کے مطابق 24 نومبر کے احتجاج کے پیش نظر پارٹی تنقید اور اختلافات کے باعث صاحبزادہ حامد رضا نے مستعفی ہونے کا فیصلہ کیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ صاحبزادہ حامد رضانے قومی اسمبلی سے بھی استعفیٰ دینے کا فیصلہ کرلیا ہے، حامد رضا بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے بعد قومی اسمبلی سے استعفیٰ پیش کریں گے۔سلمان اکرم راجہ نے بھی سیکرٹری جنرل پاکستان تحریک انصاف کے عہدے سے استعفی دے دیا۔پی ٹی آئی ذرائع کے مطابق سلمان اکرم راجہ نے استعفی ذاتی وجوہات پر دیا ہے۔ سلمان اکرم راجہ نے استعفی پارٹی قیادت کو بھجوادیا ہے۔چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے سلمان اکرم راجہ کے مستعفی ہونے کی تصدیق کردی ہے