پنجاب اسمبلی کے ارکان پیپلز پارٹی ایک دن کی تنخواہ سیلاب فنڈ میں دینگے: علی حیدر گیلانی

لاہور (آن لائن)  پنجاب اسمبلی میں پیپلز پارٹی کے پارلیمانی لیڈر علی حیدر گیلانی نے سندھ، خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں شدید بارشوں اور سیلاب سے ہونے والے جانی و مالی نقصانات پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان عالمی ماحولیاتی تبدیلی کا سب سے بڑا شکار ہے اور ماحولیاتی تبدیلیوں کی سب سے بڑی قیمت پاکستانی عوام کو برداشت کرنا پڑ رہی ہے۔انہوں نے کہا پنجاب اسمبلی میں پیپلز پارٹی ارکان ایک دن کی تنخواہ متاثرین سیلاب فنڈ میں دیں گے ۔