چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے پنجاب میں پیپلز پارٹی ارکان اسمبلی کو فنڈز نہ ملنے ،معاہدے پر عملدرآمد نہ ہونے پر تحفظات کا اظہار کیا ہے، مقامی قیادت پریشانی سے دوچار

بلاول گلے شکوے بڑھنے لگے شہباز  شریف

وزیراعظم ہاؤس اسلام آباد میں ہونیوالی اس اہم ملاقات میں حکومتی اور اتحادی جماعتوں کے سربراہان بھی شریک ہونگے،پنجاب میں ترقیاتی فنڈز کی عدم فراہمی سمیت اہم معاملات بھی زیر بحث آئیں گے
اسلام آباد(خصوصی رپورٹ)پنجاب میں پیپلز پارٹی ارکان اسمبلی کو فنڈز نہ ملنے ،معاہدے پر عملدرآمد نہ ہونے پر تحفظات ہیں، مقامی قیادت بھی پریشانی سے دوچار ہے۔ معاہدوں پر عمل  درآمد نہ ہونے سے دونوں  پارٹیوں میں گلے شکوے بڑھنے لگے ہیں۔ان معاملات  کی وجہ سے  وزیراعظم شہباز شریف سے چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کی ملاقات طے پا گئی۔چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کیلئے  اسلام آباد پہنچیں گے، وزیراعظم ہاؤس اسلام آباد میں ہونیوالی اس اہم ملاقات میں حکومتی اور اتحادی جماعتوں کے سربراہان بھی شریک ہونگے۔اعلیٰ سطح اجلاس میں حکومت کے انتظامی معاملات زیر بحث آئیں گے، بلاول بھٹو حکومت سے معاہدوں پر پارٹی تحفظات وزیراعظم کے سامنے رکھیں گے، پنجاب میں ترقیاتی فنڈز کی عدم فراہمی سمیت اہم معاملات بھی زیر بحث آئیں گے۔