لاہور(خصوصی رپورٹر )پنجاب اسمبلی میں پاکستان پیپلزپارٹی کے پارلیمانی لیڈر اور چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی سید علی حیدر گیلانی سے کینیڈا کی فرسٹ سیکرٹری کینڈا ویلری والیٹ اور فرسٹ سیکرٹری پولیٹیکل افیئر کینیڈا کایا ڈونا واپیکارڈ پر مشتمل وفد نے پنجاب اسمبلی کے چیمبر میں ملاقات کی۔اس موقع پر محمد زبیر بھی ساتھ موجود تھے،ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور دونوں ملکوں کے درمیان بہترین باہمی تعلقات پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔