سیلاب پر بنائی گئی پارلیمانی کمیٹی کے کنوینئر علی حیدر گیلانی مستعفی

بارباڈوس میں 68 سی پی سی کانفرنس کیلئے جانا ہے اس لئے استعفیٰ دے رہا ہوں:علی حیدر گیلانی 
 لاہور(آئی این پی )پنجاب اسمبلی کی سیلاب پر بنائی گئی پارلیمانی کمیٹی کے کنوینئر علی حیدر گیلانی مستعفی ہوگئے۔ سید علی حیدر گیلانی نے سپیکر پنجاب اسمبلی کو اپنا استعفیٰ بھجوا دیا ہے جس میں موقف اپنایا کہ بارباڈوس میں 68 سی پی سی کانفرنس کے لئے جانا ہے جبکہ کمیٹی نے سیلاب کے حوالے سے جلد اپنا سروے مکمل کرنا ہے۔ علی حیدر گیلانی نے کہا کہ میری عدم دستیابی کے باعث کمیٹی کا کام متاثر نہ ہو اس لئے استعفیٰ دے رہا ہوں، سید علی حیدر گیلانی نے کمیٹی کے  لئے  نیا کنونیر مقرر کرنے کی درخواست کی ہے۔