سابق گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کی والدہ انتقال کر گئی ہیں، اہلِ خانہ کے مطابق مرحومہ کافی عرصے سے علیل تھیں۔
خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ نمازِ جنازہ کے حوالے سے اعلان بعد میں کیا جائے گا، جبکہ اہلِ خانہ اور قریبی افراد کی جانب سے تعزیت کا سلسلہ جاری ہے۔وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے واقعے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کی مغفرت فرمائے اور لواحقین کو صبرِ جمیل عطا کرے۔دوسری جانب سندھ کے سینئر وزیر شرجیل میمن نے بھی اظہارِ تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں وہ کامران ٹیسوری اور ان کے خاندان کے ساتھ ہیں۔