گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کا بیجنگ میں وزارتِ تجارت کا دورہ، سرمایہ کاری کے امکانات پر تبادلۂ خیال

گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کا بیجنگ میں وزارتِ تجارت کا دورہ، سرمایہ کاری کے امکانات پر تبادلۂ خیال

صوبۂ سندھ کے گورنر کامران خان ٹیسوری نے بیجنگ میں چینی وزارتِ تجارت کا دورہ کیا، جہاں پاکستانی سفارتخانے کے اکنامک منسٹر اور سفارتی عملہ بھی ان کے ہمراہ موجود تھا۔

ترجمان گورنر سندھ کے مطابق اس موقع پر چینی وزارتِ تجارت کے اعلیٰ حکام نے پاکستانی وفد کو تفصیلی بریفنگ دی۔ حکام نے گورنر سندھ کو پاک چین طے شدہ معاہدوں اور ایم او یوز پر ہونے والی پیش رفت سے بھی آگاہ کیا۔دورے کے دوران باہمی تعاون کو فروغ دینے، سرمایہ کاری کے مواقع بڑھانے اور نئے منصوبوں پر مل کر کام کرنے کے امکانات پر بھی تبادلۂ خیال کیا گیا۔