گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری سے ڈاکٹر عمران فاروق کے اہلِ خانہ کی ملاقات، تعاون کی یقین دہانی

گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری سے ڈاکٹر عمران فاروق کے اہلِ خانہ کی ملاقات، تعاون کی یقین دہانی

گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے گورنر ہاؤس میں ڈاکٹر عمران فاروق کے اہلِ خانہ سے ملاقات کی، جس میں ڈاکٹر عمران فاروق کے صاحبزادے اور شمائلہ عمران کی بہنیں شامل تھیں۔

ملاقات کے دوران گورنر سندھ نے اہلِ خانہ کو یقین دلایا کہ وہ درپیش مسائل کے حل میں ہر ممکن تعاون فراہم کریں گے اور متعلقہ حکومتی محکموں کے ساتھ رابطے کو مزید فعال بنائیں گے۔اہلِ خانہ نے گورنر سندھ کی کوششوں اور تعاون پر اطمینان اور اعتماد کا اظہار کیا، اور کہا کہ ان کے رویے سے انہیں امید اور تسلی ملی ہے کہ انصاف اور مدد کے تمام تقاضے پورے کیے جائیں گے۔یہ ملاقات ایک مثبت پیش رفت کے طور پر دیکھی جا رہی ہے، جس کا مقصد ڈاکٹر عمران فاروق کے خاندان کے حقوق اور تحفظ کو یقینی بنانا ہے۔