گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری اور امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے گورنر ہاؤس کراچی میں ملاقات کی، جس میں دونوں نے پاکستان اور امریکہ کے تعلقات کو مزید مضبوط کرنے پر زور دیا۔
امریکی سفیر نے گورنر ہاؤس میں پودا لگاکر شجر کاری کی مہم میں حصہ لیا اور مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات درج کیے۔گورنر سندھ نے اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ آئی ٹی کے جدید کورسز کی مفت تعلیم فراہم کی جا رہی ہے، جبکہ امریکی سفیر نے گورنر سندھ کے عوامی خدمت کے منصوبوں کو قابلِ تقلید قرار دیا۔کامران ٹیسوری نے پارہ چنار میں جاری کشیدگی پر بھی تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ وہاں کے مختلف گروپوں کے درمیان لڑائی ملک کی ساکھ کو نقصان پہنچا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ مفتی منیب الرحمان اور مفتی تقی عثمانی سے ملاقات کرنے کے ساتھ ساتھ پارہ چنار کے ایم این اے سے بھی رابطہ کریں گے تاکہ امن کے قیام کی کوششیں کی جا سکیں۔