گورنر سندھ کامران ٹیسوری کی مولانا فضل الرحمٰن سے ملاقات متوقع

گورنر سندھ کامران ٹیسوری کی مولانا فضل الرحمٰن سے ملاقات متوقع

گورنر سندھ کامران ٹیسوری آج اسلام آباد پہنچے ہیں جہاں ان کی ملاقات جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن سے متوقع ہے۔

 اس ملاقات میں ملکی سیاسی صورت حال، سیاسی عدم استحکام، اور مدارس کی رجسٹریشن کے مسائل پر بات چیت کی جائے گی۔ایم کیو ایم کے رہنما خالد مقبول اور فاروق ستار بھی اس ملاقات میں شریک ہوں گے، اور اس میں بلدیاتی ترمیمی مسودے پر بھی گفتگو ہوگی۔ ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم کی کوشش ہے کہ وہ مولانا فضل الرحمٰن کو مدارس رجسٹریشن اور بلدیاتی ترمیم کے معاملے پر قائل کرے، جو مسلم لیگ ن کے ساتھ ان کی جاری بات چیت کا حصہ ہیں۔ایم کیو ایم نے مسلم لیگ ن سے ملاقاتوں کے ذریعے دیگر سیاسی جماعتوں سے بات چیت شروع کرنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے تاکہ ملکی سیاسی صورتحال میں استحکام لایا جا سکے۔