آڈیو لیک کیس میں علی امین گنڈاپور کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور

آڈیو لیک کیس میں علی امین گنڈاپور کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور

اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس میں سابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کے خلاف آڈیو لیک کیس کی سماعت ہوئی، جس میں عدالت نے ان کی حاضری سے استثنا کی درخواست منظور کر لی۔

کیس کی سماعت ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نصر من اللہ بلوچ نے کی۔ دورانِ سماعت عدالت کو بتایا گیا کہ علی امین گنڈاپور ذاتی طور پر پیش نہیں ہو سکتے، جس پر ان کی جانب سے حاضری سے استثنا کی درخواست دائر کی گئی۔ عدالت نے دلائل سننے کے بعد درخواست منظور کر لی۔تاہم ملزم کی عدم موجودگی کے باعث استغاثہ کے گواہان کے بیانات ریکارڈ نہ ہو سکے، جس پر عدالت نے آئندہ سماعت پر گواہان کو دوبارہ طلب کرنے کی ہدایت جاری کی۔عدالت نے کیس کی مزید سماعت 18 مئی تک ملتوی کر دی۔یاد رہے کہ یہ مقدمہ اسلام آباد کے تھانہ گولڑہ میں درج ہے، جہاں آڈیو لیک سے متعلق الزامات کے تحت کارروائی جاری ہے۔