آڈیو لیک کیس: علی امین گنڈاپور کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری برقرار

آڈیو لیک کیس: علی امین گنڈاپور کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری برقرار

اسلام آباد: علی امین گنڈاپور کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری برقرار

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے آڈیو لیک کیس میں خیبر پختونخوا کے وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری برقرار رکھے ہیں۔ایڈیشنل سیشن جج عبدالغفور کاکڑ کی عدم دستیابی کے باعث کیس کی سماعت بغیر کسی کارروائی کے ملتوی کر دی گئی۔آج کی سماعت کے دوران علی امین گنڈاپور اور ان کے وکیل عدالت میں پیش نہیں ہوئے، جبکہ شریک ملزم اسد فاروق عدالت میں پیش ہو کر حاضری لگا گئے۔عدالت نے کیس کی آئندہ سماعت 25 مارچ کو مقرر کر دی ہے۔ علی امین گنڈاپور کے خلاف یہ مقدمہ تھانہ گولڑہ میں درج ہے۔