آڈیو لیک کیس میں علی امین گنڈاپور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

آڈیو لیک کیس میں علی امین گنڈاپور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

اسلام آباد: ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس نے سابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا، علی امین گنڈا پور کے خلاف ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے ہیں۔

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نصر من اللہ بلوچ نے آڈیو لیک کیس کی سماعت کے دوران علی امین گنڈا پور کو گرفتار کرکے عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا۔علی امین گنڈا پور کے نامزد شریک ملزم عدالت میں پیش ہوئے۔علی امین گنڈا پور کی عدم دستیابی کے باعث فرد جرم کی کارروائی مؤخر کر دی گئی۔عدالت نے کیس کی مزید سماعت 20 جنوری تک ملتوی کر دی۔
علی امین گنڈا پور کے خلاف یہ مقدمہ تھانہ گولڑہ میں درج ہے، جس میں آڈیو لیک سے متعلق تحقیقات جاری ہیں۔