ہانیہ عامر کے نئے انداز نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی

ہانیہ عامر کے نئے انداز نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی

ہانیہ عامر نے ایک بار پھر اپنے نئے فیشن فوٹو شوٹ کی تصاویر شیئر کر کے سوشل میڈیا پر توجہ حاصل کر لی ہے۔

اداکارہ نے انسٹاگرام پر اپنے فیشن کیمپن کے مختلف اسنیپ شاٹس پوسٹ کیے، جن میں وہ جدید اور اسٹائلش ملبوسات میں نظر آئیں۔ تصاویر چند ہی گھنٹوں میں وائرل ہو گئیں اور مداحوں کی بڑی تعداد نے ان کے انداز کو سراہا۔ایک لک میں وہ برگنڈی رنگ کے فِٹڈ ٹاپ اور ہائی ویسٹ اسکرٹ میں نظر آئیں، جسے میچنگ ایکسیسریز، سن گلاسز اور ہائی ہیلز کے ساتھ اسٹائل کیا گیا تھا۔ ایک اور انداز میں انہوں نے مکمل بلیک آؤٹ فِٹ اپنایا جس میں جدید اور ایوننگ فیشن کا امتزاج نمایاں تھا۔

سوشل میڈیا صارفین نے ان کی تصاویر پر بھرپور ردعمل دیا اور انہیں “کوئین” سمیت مختلف القابات سے نوازا۔ہانیہ عامر پاکستان کی شوبز انڈسٹری میں اپنی اداکاری اور مضبوط ڈیجیٹل موجودگی کے باعث نوجوانوں میں خاصی مقبول ہیں، اور مختلف ڈراموں میں ان کی پرفارمنس نے انہیں نمایاں مقام دلایا ہے۔