عاطف اسلم، جو اپنی سریلی آواز اور دل کو چھو لینے والے گانوں کے باعث دنیا بھر میں مقبول ہیں، اب سوشل میڈیا کے میدان میں بھی دل جیت رہے ہیں۔
حال ہی میں انہوں نے اپنی خوبرو اہلیہ سارا بھروانہ اور بچوں کے ساتھ ایک دلکش ریل انسٹاگرام پر شیئر کی ہے، جو صارفین کو بے حد پسند آئی۔اس ویڈیو میں عاطف اسلم کو اہلِ خانہ کے ہمراہ سمندر کنارے خوشگوار لمحے گزارتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ ویڈیو نہ صرف خوبصورت مناظر پر مشتمل ہے بلکہ ایک پرسکون اور محبت بھرا خاندانی ماحول بھی دکھاتی ہے، جس نے مداحوں کے دل چھو لیے۔عاطف اسلم کے انسٹاگرام پر 10.2 ملین فالوورز ہیں، اور جیسے ہی انہوں نے یہ ریل پوسٹ کی، مداحوں کی جانب سے لائکس اور تبصروں کی بھرمار شروع ہو گئی۔
مداحوں کا کہنا ہے کہ وہ عاطف اسلم کی اس نئی، مزاحیہ اور فیملی سے جڑی ہوئی سوشل میڈیا موجودگی کو بے حد سراہتے ہیں۔جہاں پہلے مداح ان کی صرف گلوکاری یا رسمی پوسٹس کے منتظر ہوتے تھے، اب وہ ان کی ریلز، مزاحیہ انداز، اور ذاتی زندگی کی جھلکیاں دیکھنے کے لیے بے تاب رہتے ہیں۔ یہ کہنا غلط نہ ہوگا کہ عاطف اسلم نے "ریلز کی دنیا" میں قدم رکھ کر اپنے فینز کے ساتھ ایک نیا اور قریبی رشتہ استوار کر لیا ہے۔