ہانیہ عامر شادی کی تقریبات میں چھا گئیں، پرفارمنس اور انداز سوشل میڈیا پر وائرل

ہانیہ عامر شادی کی تقریبات میں چھا گئیں، پرفارمنس اور انداز سوشل میڈیا پر وائرل

پاکستان شوبز انڈسٹری کی مقبول اداکارہ ہانیہ عامر ایک بار پھر اپنی دلکش شخصیت اور شاندار پرفارمنس کے باعث خبروں کی زینت بن گئیں۔

ہانیہ عامر حال ہی میں اپنی قریبی دوست اور اسٹائلسٹ آرینڈا تولنور کی شادی کی تقریبات میں شریک ہوئیں، جہاں انہوں نے محفل کو چار چاند لگا دیے۔ تقریب میں شوبز انڈسٹری کی دیگر معروف شخصیات بھی موجود تھیں جن میں یشما گل بھی شامل تھیں۔قوالی نائٹ اور سنگیت کے موقع پر ہانیہ عامر نے سیاہ اور سنہری رنگ کے خوبصورت لہنگے میں شرکت کی اور اپنے انداز سے سب کی توجہ حاصل کر لی۔

تقریب کے دوران انہوں نے دوستوں اور ساتھی فنکاروں کے ہمراہ بھرپور ڈانس پرفارمنس دی، جس نے حاضرین کو خوب محظوظ کیا۔ان کی پرجوش انرجی اور پراعتماد انداز نے محفل کو مزید رنگین بنا دیا جبکہ سوشل میڈیا پر ان کی ویڈیوز تیزی سے وائرل ہو رہی ہیں۔