ہانیہ عامر کا نیا انداز سوشل میڈیا پر تنقید کا سبب بن گیا

ہانیہ عامر کا نیا انداز سوشل میڈیا پر تنقید کا سبب بن گیا

پاکستان کی اداکارہ ہانیہ عامر ایک بار پھر سوشل میڈیا پر توجہ کا مرکز بن گئیں، اس بار ان کے نئے انداز نے لوگوں کی توجہ حاصل کی ہے۔  
ہانیہ عامر حال ہی میں ایک تقریب میں مہندی گرین رنگ کا فرشی شلوار قمیض اور دوپٹہ کے ساتھ شریک ہوئیں۔ انہوں نے اپنے بال کھلے رکھے تھے اور چشمہ بھی پہنا ہوا تھا، جس سے ان کا انداز منفرد نظر آیا۔  
سوشل میڈیا پر ان کی تصاویر اور ویڈیوز وائرل ہونے کے بعد صارفین نے مختلف تبصرے کیے، جن میں سے کچھ نے انہیں تنقید کا نشانہ بنایا، جیسے کہ کسی نے انہیں ریٹائرڈ سرکاری ٹیچر یا نئی نویلی بہو قرار دیا۔ ایک صارف نے لکھا کہ انہیں لگا کوئی بڑی عمر کی خاتون ہیں۔  کچھ صارفین نے ہانیہ عامر کا موازنہ بھارتی فلم ساز کران راؤ سے بھی کیا۔  دوسری طرف، کئی مداحوں نے ان کے روایتی انداز کو سراہتے ہوئے کہا کہ ہانیہ ہر لک کو اعتماد کے ساتھ اپنانا جانتی ہیں۔