ایشوریا اور ابھیشیک بچن کی شادی کی 18ویں سالگرہ، خاندانی تصویر نے مداحوں کے دل جیت لیے

ایشوریا اور ابھیشیک بچن کی شادی کی 18ویں سالگرہ، خاندانی تصویر نے مداحوں کے دل جیت لیے

ویب ڈیسک:بالی ووڈ کے معروف جوڑے ایشوریا رائے بچن اور ابھیشیک بچن نے اپنی ازدواجی زندگی کے 18 سال مکمل ہونے پر ایک خوبصورت فیملی فوٹو شیئر کر کے نہ صرف مداحوں کو خوشگوار حیرت میں ڈال دیا بلکہ سوشل میڈیا پر بھی دھوم مچا دی۔

سالگرہ پر خاص لمحہ
اتوار، 20 اپریل کو اپنی شادی کی سالگرہ کے موقع پر ایشوریا نے انسٹاگرام پر ایک تصویر پوسٹ کی، جس میں وہ، ان کے شوہر ابھیشیک اور بیٹی آرادھیا سفید لباس میں نہایت خوش و خرم نظر آ رہے ہیں۔تصویر میں ابھیشیک بچن کو اپنی فیملی کے ساتھ محبت بھرے انداز میں تھامے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، جب کہ ایشوریا نے تصویر کے کیپشن میں صرف ایک سفید دل والا ایموجی ???? شامل کر کے سادگی میں خوبصورتی کا پیغام دیا۔

سوشل میڈیا پر محبت بھرا ردعمل
تصویر منظرِ عام پر آتے ہی سوشل میڈیا پر مبارکبادوں کا سیلاب آ گیا۔ بالی ووڈ شخصیات، مداحوں اور فالوورز نے جوڑے کے لیے محبت بھرے پیغامات اور دعاؤں کا اظہار کیا۔
ایک مداح نے دلچسپ انداز میں لکھا:"ابھیشیک کے چشمے ایشوریا کی لپ اسٹک سے میچ کر رہے ہیں، پیار ہو گیا!"جب کہ ایک اور صارف نے کہا:"آخرکار سب کچھ ٹھیک ہو گیا، فیملی سے بڑھ کر کچھ نہیں۔"
 طلاق کی افواہوں کا خاتمہ
یہ تصویر ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب حالیہ مہینوں میں بھارتی میڈیا میں ایشوریا اور ابھیشیک کے درمیان علحدگی اور طلاق کی افواہیں گردش کر رہی تھیں۔ تاہم، نہ صرف اس تصویر بلکہ حالیہ تقریبات میں دونوں کی مشترکہ موجودگی نے ان تمام قیاس آرائیوں کو غلط ثابت کر دیا ہے۔

وائرل ویڈیو نے سب کچھ کہہ دیا
انسٹاگرام پر وائرل ہونے والی ویڈیو اور تصویر کو مداحوں نے تعلقات میں بہتری اور مضبوطی کی علامت قرار دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ یہ تصویر اس بات کی غمازی کرتی ہے کہ رشتہ اگر دل سے ہو، تو وقت کے جھونکے اسے کمزور نہیں کر سکتے۔