میچ کے دوران بچوں کی لڑائی ، فائرنگ سے نوجوان جاں بحق

معمولی تلخ کلامی، گالم گلوچ پر محمد افضل تریڑ نے فائرنگ کر دی ، عورت زخمی 
قائد آباد (خصوصی رپورٹ)والی بال میچ کھیلنے کے دوران بچوں کی لڑائی پر فائرنگ سے 25 سالہ نوجوان کو قتل کر دیا ، خاتون زخمی ،ملزم موقع سے فرار ، نواحی اترا کے رہائشی محمد ضمیر حسین تریڑ کی افضل کے بیٹے افضال کے ساتھ تھوبی (والی )بال میچ کھیلنے کے دوران معمولی تلخ کلامی، گالم گلوچ کے رنج کی بنا پر محمد افضل تریڑ نے فائرنگ کرکے محمد ضمیر حسین کو موت کے گھاٹ اتار دیا جبکہ ضمیر کی ہمشیرہ29سالہ شاہراں بی بی بھائی کو بچانے کے لیے سامنے آگئی جسے فائر لگنے سے زخمی ہو گئی ، فوری طور پر ٹی ایچ کیو ہسپتال میں خاتون کو ابتدائی طبی امداد دی گئی، جس کی حالت تشویشناک ہونے پرڈی ایچ کیو ہسپتال جوہر آباد ریفر کر دیا گیا جوکہ زیر علاج ہے ، پولیس تھانہ قائد آباد نے مدعی جہان خان کی درخواست پر ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔