کرکٹ میچ کے دوران نامعلوم افراد کی فائرنگ ، 2 کھلاڑی جاں بحق

 کوئٹہ(مانیٹرنگ ڈیسک)بلوچستان کے ضلع مستونگ میں کرکٹ گراؤنڈ میں  میچ کے دوران نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 2 کھلاڑی جاں بحق ہوگئے۔کھلاڑی اور تماشائی اپنی جانیں بچانے کے لیے ادھر اْدھر بھاگ نکلے۔ پولیس کے مطابق مستونگ کے علاقے شمس آباد کراس پر کرکٹ میچ کے دوران گراؤنڈ میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں 2 نوجوان جاں بحق ہوگئے۔ پولیس کے مطابق مقتولین کی شناخت آیوش اور ساگر کے ناموں سے ہوئی ہے۔ واقعے کے بعد علاقے میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا جب کہ کھلاڑی اور تماشائی اپنی جانیں بچانے کے لیے ادھر اْدھر بھاگ نکلے۔