میچ کے دوران کھلاڑیوں میں تکرار فائرنگ، 2 نوجوان جاں بحق

لاہور(نیٹ نیوز)ضلع بونیر میں کرکٹ میچ کے دوران کھلاڑیوں کے درمیان تکرار ہوئی اور معاملہ یہاں تک پہنچا کہ فائرنگ شروع کر دی گئی جس کے نتیجے میں دو نوجوان جاں بحق ہوگئے۔پولیس کے مطابق بونیر میں فائرنگ کا واقعہ دو فریقین کے درمیان پیش آیا جس میں دونوں فریقین سے ایک ایک نوجوان جاں بحق ہوا، تاہم علاقہ مشران نے فریقین کے درمیان فوری صلح کرا دی اورعلاقے کو مزید خونریزی سے بچا لیا گیا