واقعہ موضع 53/5-ایل میں پیش آیا،حنیف موقع پرہی زندگی کی بازی ہارگیا
ساہیوال (خصوصی رپورٹ) بچوں کی معمولی لڑائی پر مخالفین کی فائرنگ سے 52 سالہ شخص جاں بحق ہو گیا۔تفصیلات کے مطابق نواحی گاو?ں 53/5-ایل میں بچوں کے جھگڑے نے شدت اختیار کر لی، جس پر مخالف فریق نے فائرنگ کر دی۔ فائرنگ کے نتیجے میں محمد حنیف شدید زخمی ہو گیا جو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی دم توڑ گیا۔ریسکیو 1122 کی ٹیم نے اطلاع ملنے پر موقع پر پہنچ کر طبی امداد فراہم کرنے کی کوشش کی، تاہم وہ جانبر نہ ہو سکا۔