ڈاکوئوں نے 2دکانداروں کو لوٹ لیا

چیچہ وطنی(خصوصی رپورٹ) 2دکاندار ہزاروں روپے کی نقدی، موبائل فون اور پارچہ جات سے محروم کردئیے گئے۔نواحی گاو ں 36 بارہ ایل میں درزی محمد ارشد کے ٹیلرنگ سنٹر میں دو بھائی قربان اور رضوان داخل ہوئے اور 10 ہزارروپے ، موبائل فون اور ایک لاکھ روپے مالیت کے کپڑے اْٹھا کر لے گئے۔ چک نمبر 98 بارہ ایل کے قریب ڈاکو و?ں نے دکاندار حافظ بنیا مین سے 45 ہزارروپے نقدی لوٹی اور فرار ہوگئے۔ پولیس نے مقدمات درج کرکے دو ملزم بھائیوں کو گرفتار کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا۔