لاہور(کرائم رپورٹر)شہر میں چوری و ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں شہریوں سے لاکھوں روپے زیورات موبائل فونز موٹرسائیکلوں اور گاڑیوں سمیت دیگر سامان لوٹ لیا گیا ذرائع کے مطابق گارڈن ٹائون میں کاشف سے 1 لاکھ 50 ہزار روپے اور موبائل فون، نشترکالونی میں نعیم سے 1 لاکھ 45ہزار روپے اور موبائل فون،لاری اڈا میں وسیم سے 1 لاکھ 30ہزار روپے اور موبائل فون، ہربنس پورہ میں شاہد سے 1لاکھ 25 ہزار روپے اور موبائل فون،اسلام پورہ میں عمر سے1 لاکھ 15ہزار روپے موبائل فون اور دیگر سامان لوٹ لیا گیا۔ مصری شاہ اور شالیمار سے گاڑیاں جبکہ لوہاری مسلم ٹاون اور چوہنگ سے موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔