تلونڈی میں شہر یار دلہن کے ہمراہ خریداری کے بعد گھر جا رہا تھا ، ڈاکوئوں نے گھیر لیا
تلونڈی(خصوصی رپورٹ)دلہااور دلہن کو دن دہاڑے لوٹ لیا گیا ،متاثرہ فیملی نے ڈی پی او قصور سے فوری کارروائی کا مطالبہ کیا ہے،دلہا شہریار اور دلہن سے نامعلوم مسلح ڈاکووں نے گن پوائنٹ پر ڈیڑھ تولہ طلائی زیورات، ہزاروں کی نقدی، قیمتی موبائل فونز اور موٹرسائیکل چھین لی۔واردات اس وقت پیش ا?ئی جب جوڑا خریداری کے بعد گھر واپس جا رہا تھا۔ ڈاکو واردات کے بعد بآسانی فرار ہو گئیاور اپنی موٹرسائیکل بھی چھوڑ گئے، جس کے باوجود ملزمان ٹریس نہ ہو سکے، متاثرہ خاندان نے ڈی پی او قصور سے مطالبہ کیا ہے کہ واردات میں ملوث ملزمان کو فوری طور پر ٹریس کرکے گرفتار کیا جائے اور ان کے قبضے سے طلائی زیورات، نقدی، موٹرسائیکل اور موبائل فونز برا?مد کر کے انہیں کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔ متاثرین کا کہنا ہے کہ جرائم پیشہ افراد کو سخت سزا دی جائے تاکہ ا?ئندہ اس قسم کی وارداتوں کا سدباب ہو سکے۔شہریوں نے بھی اس واردات پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے پولیس حکام سے سیکیورٹی اقدامات مزید سخت کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔