نارنگ منڈی(خصوصی رپورٹ)چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں میں ٹریفک وارڈن سمیت متعددشہری نقدی اور موبائل فون سمیت قیمتی اشیاء سے محروم ہوگئے ۔کالاخطائی میں چور گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول سے واٹرپمپ پنکھے پیٹراور برتن لے گئے۔مریدکے نارووال روڈ جھنڈیرکے قریب ڈاکوو?ں نے ویگن میں سوار مسافروں سے 6 موبائل فونز اور ٹریفک وارڈن نصیر احمدسے چالان کی اکٹھی ہوئی رقم 24 ہزار سمیت 90 ہزار روپے لوٹ لیے۔نارنگ پولیس نے مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی