دیہاتیوں نے 2اغوا کار رنگے ہاتھوں پکڑ لئے

پاکپتن(خصوصی رپورٹ)پاکپتن کے تھانہ چک بیدی کی حدود میں واقع چک نمبر 22 ایس پی میں بچے کو اغوا کرنیوالے گروہ کے دو ملزم رنگے ہاتھوں گرفتار کرلئے گئے۔گزشتہ روز دو نامعلوم افراد 5 سال کے ایک بچے کو اغوا کر کے فرار ہو رہے تھیکہ اچانک بعض لوگوں نے دیکھ لیا، جس پر بچوں کو پکڑنے والا گروہ فرار ہونے لگا تاہم لوگوں نے ان کا گھیراو? کر کیدونوں ملزموں کو پکڑ کر بچے کو بازیاب کروالیا اور اغوا کار گروہ کی خوب درگت بنائی۔تھانہ چک بیدی پولیس موقع پر پہنچی اور دونوں ملزموں کو گرفتار کرکے ان کے خلاف کارروائی کا آغاز کر دیا۔