پولیس ،دیہاتیوں نیواردا ت کے بعد2ڈاکوپکڑلیے

ڈاکو 2بھائیوں سیرکشہ،زیورات،موبائل،نقدی لوٹ کرفرارہوگئی تھے
تلونڈی(خصوصی رپورٹ) ڈاکو ئوں نیگن پوائنٹ پر محنت کش 2 بھائیوں کوباندھ کر رکشہ ،طلائی زیورات، موبائل اورنقدی لوٹ لی اورفرار ہوگئے۔اہل دیہہ اورپولیس نے گھیراڈال کر دوڈاکو پکڑ لئے۔ مچھانہ کارہائشی محنت کش ذوالفقار علی اپنے بھائی کے ہمراہ اپنے رکشہ پرلاہور محنت مزدوری کیلئے جارہاتھا کہ بھاگیوال پل پر دو ڈاکو ئوں نے گن پوائنٹ پر روک کر رکشہ، طلائی زیورات، موبائل فون اورنقدی لوٹ لی اوردونوں بھائیوں کو مبینہ تشدد کے بعد رسیوں سے باندھ دیا اورقتل کی دھمکیاں دیتے رہے، محنت کش تین لاکھ پانچ ہزارروپے کے مالیتی مال مسروقہ سے محروم ہوگئے، اہل دیہہ اورپولیس نے گھیراڈال کردو مبینہ ڈاکو گرفتار کر لئے ،پولیس نیڈکیتی کامقدمہ درج کرکیتفتیش شروع کردی۔