لاہور (کرائم رپورٹر) ایس پی کینٹ کیپٹن ریٹائرڈ قاضی علی رضا کی ہدایت پر منشیات فروشوں کے خلاف پولیس ان ایکشن ہے۔ انچارج چوکی اعوان ڈھائے والا بشارت علی نے پولیس ٹیم کے ہمراہ دبنگ کارروائیاں کرتے ہوئے خفیہ اطلاع پر دوران چیکنگ 2 منشیات فروش طالب اور ولید کو منشیات سمیت گرفتار کر لیا۔ ایس پی کینٹ کیپٹن ریٹائرڈ قاضی علی رضا کے مطابق ملزمان طالب اور ولید سے ڈیڑھ کلو سے زائد چرس اور 340 گرام آئس برآمد کی گئی۔ ملزمان نے مضافاتی علاقوں میں نوجوان نسل کو منشیات بیچنے کا اعتراف کیا ہے۔ پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا۔ ایس پی کینٹ نے بشارت علی اور ٹیم کو شاباش دی۔