اوباش نوجوان کی 13 سالہ لڑکی کے ساتھ زیادتی

اسد لڑکی کو ورغلا کر ساتھ لے گیا،زیادتی کے بعد فرار،چائنہ سکیم سے گرفتار 
لاہور(کرائم رپورٹر)لاہور کے علاقہ گجر پورہ میں اوباش نوجوان نے 13 سالہ لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا،ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔تفصیلات کے مطابق ملزم اسد لڑکی کو ورغلا کر اپنے ساتھ لے گیا اور زیادتی کرڈالی،اطلاع ملنے پر ایس پی سول لائنز کی ہدایت پر گجر پورہ پولیس نے متاثرہ لڑکی کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے ملزم کو ٹریس کرکے چائنہ سکیم سے گرفتار کیا اور مزید تفتیش کیلئے جینڈر کرائم سیل کے حوالے کر دیا گیا۔