19سالہ لڑکی سے زیادتی کی کوشش،اوباش گرفتار

پاکپتن(خصوصی رپورٹ)تھانہ چکبیدی کے علاقہ مگن پورہ میں اوباش نے 19 سالہ لڑکی کے ساتھ زیادتی کی کوشش کی ،اوباش ملزم نے لڑکی کو گھر میں اکیلا پا کر زیادتی کرنے کی کوشش کی اور فرار ہو گیا، ڈی پی او جاوید چدھڑ کے نوٹس پر پولیس نے فرار ہونے والے ملزم یاسر کو گرفتار کر لیا ،پولیس نے متاثرہ لڑکی کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا۔