بھیک مانگنے والے 2بھکاریوں کیخلاف مقدمات

قصور(خصوصی رپورٹ) دو مختلف مقامات سے بھیک مانگنے والے بھکاریوں کے خلاف مقدمات درج کرلئے گئے۔تفصیلات کے مطابق پولیس تھانہ بی ڈویڑن قصور میں تعینات اے ایس آئی محمداسلم اور سب انسپکٹر عباس علی نے مقدمات درج کروائے کہ بستی چراغ شاہ قصور کا رہائشی بھکاری عقیل انجم ولد فرمان علی انصاری اور بھسر پورہ قصور کا رہائشی محمد آصف ولد نذیر احمد انصاری بھیک مانگتے ہوئے پائے گئے جن کے خلاف پولیس تھانہ بی ڈویڑن قصور نے مقدمات درج کرلیے۔ پولیس مصروف کارروائی ہے۔