اسلام آباد(آئی این پی ) گزشتہ ڈیڑھ سال کے دوران بیرون ممالک سے 5400 پاکستانیوں کو بھیک مانگنے کے الزام میں ڈی پورٹ کر کے ملک واپس بھیجا گیا ہے۔ ان میں نصف سے زائد تعداد کا تعلق صوبہ سندھ سے ہے۔ میڈیارپورٹ کے مطابق یہ بات وزارت داخلہ کی ایک رپورٹ می سامنے آئی ہے ۔رپورٹ کے مطابق سال 2024 میں مجموعی طور پر 4850 افراد جبکہ 2025 میں 552 پاکستانی شہری مختلف ممالک سے واپس بھیجے گئے۔ ان میں سے زیادہ تر کا تعلق سندھ، پنجاب اور خیبر پختونخوا سے ہے۔