60سالہ معروف شاہ اور25سالہ بیٹے کامران نے کچی شراب خود تیار کی تھی
ہری پور(آئی این پی )ہری پور میں زہریلی شراب پینے سے باپ بیٹے جاںبحق ہوگئے ۔پولیس کے مطابق ہری پور تھانہ ٹی آئی پی کی حدود افضل آباد میں زہریلی شراب پینے سے باپ بیٹا جاں بحق ہوگئے۔پولیس کے مطابق دونوں کی شناخت معروف شاہ عمر 60 سال اور کامران شاہ عمر 25 سال سے ہوئی۔ پولیس نے باپ بیٹے کی لاشیں ٹراما سینٹر منتقل کردیں اور موقع سے شراب کی بوتلیں اور دیگر ثبوت قبضہ میں لے لئے۔ذرائع نے بتایا کہ مرنے والوں نے کچی شراب خود تیار کی تھی۔ تھانہ ٹی آئی پی پولیس نے معروف شاہ کی بیٹی آسیہ بی بی کی رپورٹ پر دریافت شروع کردی۔