خراب دودھ پینے سے2کمسن بہن بھائی جاں بحق

4سالہ بچی ،4 ماہ کے بچے کی دود ھ پینے کے بعد طبیعت خراب ہوگئی:والدین
ہارون آباد (خصوصی رپورٹ) قریبی گاوں میں مبینہ طور پر خراب دودھ پینے سے دو کمسن بہن بھائی جاں بحق ہو گئے، پولیس نے تفتیش شروع کردی ،فقیرالی کے نواحی گاو?ں میں جاں بحق ہونے والوں میں کسان کی چار سالہ بچی اور چار ماہ کا بچہ شامل ہیں، والدین کا کہنا ہے کہ بچوں کو دودھ پلایا تو کچھ دیر بعد بچوں کی طبیعت خراب ہو گئی ،جنہیں فوری طور پر ہسپتال لایا گیا مگر جانبر نہ ہوسکے،پولیس تھانہ فقیروالی نے موقع پر پہنچ کر کارروائی شروع کردی، ایس ایچ او عبدالرزاق کا کہنا ہے کہ تفتیش کے بعد ہی مزید کچھ کہہ سکتے ہیں۔