امید ہے مذاکرات کا عمل جاری رہے گا اور فریقین مسائل کے حل کے لئے سفارتی راستہ اختیار کریں گے:ترجمان کریملن
ماسکو(آئی این پی )روسی ایوانِ صدر کریملن نے کہا ہے کہ ایران کے معاملے میں روس ثالث نہیں لیکن ضرورت پڑنے پر ہم مدد کیلئے تیار ہیں۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق کریملن کے ترجمان دمتری پیسکوف کا کہنا ہے کہ امید ہے مذاکرات کا عمل جاری رہے گا۔دمتری پیسکوف نے کہا ہے کہ مذاکراتی عمل سے خطے اور عالمی معیشت کے لیے منفی نتائج سے بچا جا سکے گا