تل ابیب(آئی این پی )اسرائیل نے دعوی کیا ہے کہ وہ امریکا کی فوجی مدد کے بغیر بھی کسی بھی وقت ایران پر حملہ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے اور ضرورت پڑنے پر خود کارروائی کرسکتا ہے۔غیرملکی میڈیارپورٹس کے مطابق اسرائیلی فوج کے ترجمان افی ڈیفرین نے کہا ہے کہ اسرائیل کسی بھی وقت پوری طاقت کے ساتھ ایران پر حملے کے لئے تیار ہے، خواہ اسے یہ کارروائی امریکا کے تعاون کے بغیر ہی کیوں نہ کرنا پڑے۔اسرائیلی سرکاری نشریاتی ادارے کے مطابق افی ڈیفرین کا کہنا تھا ایران بدستور اسرائیل کے وجود کیلئے خطرہ ہے اور اسرائیل کو تباہ کرنے کا ایرانی تصور ختم نہیں ہوا۔