روس خطے میں جنگ کے خاتمے اور ایران کی مدد کو تیار ہے:وزیرخارجہ سرگئی لاوروف

  ایرانی وزیر خارجہ  کے ساتھ روسی وزیر خار جہ کا رابطہ،عراقچی نے جنگ کیخلاف   ایرانی  موقف  اور اقدامات سے آگا کیا
ماسکو(آئی این پی )روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے  کہا ہے ماسکو، ایران کے خلاف امریکہ اور اسرائیل کی جنگ کے خاتمے اور مغربی ایشیا میں امن کی بحالی کیلئے  درکار ہر قسم کی مدد فراہم کرنے   کوتیار ہے۔ایرانی خبر رساں ادارے فارس نیوز  ے مطابق  ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کے ساتھ روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف کا ٹیلی فونک رابطہ ہوا جس کے دوران روسی وزیر خارجہ نے تہران کے خلاف فوجی حملے کی مذمت پر مبنی روس کے اصولی موقف کو دہرایا۔انھوں نے زور دیا کہ روس، امریکہ اور اسرائیل کی جانب سے ایران کے خلاف مسلط کی گئی جنگ کے خاتمے اور خطے میں امن کے قیام کے لیے ہر ممکن تعاون کرنے کو تیار ہے۔  ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے روسی ہم منصب کو امریکہ اور اسرائیل کی جارحیت کے خلاف ایران کے موقف اور مغربی ایشیا میں امن کے قیام کے لیے ایران کی کوششوں اور اقدامات سے بھی آگاہ کیا